گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے،سعودی ٹریفک پولیس

جدہ۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر 100 سے 150 ریال تک چالان مقرر ہے جو ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

جدہ۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر 100 سے 150 ریال تک چالان مقرر ہے جو ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کو پارک کرنے کے بعد حفاظتی مقاصد پر عمل کرتے ہوئے اسے بند کرنا ضروری ہے۔گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے کی صورت میں اس کے چوری ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسی وجہ سے ٹریفک پولیس نے احتیاطی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کھڑی گاڑی میں کوئی نہ ہو تو ڈرائیور گاڑی سے نکلنے سے قبل اسے بند کرنا نہ بھولیں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔