امریکی فوج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر "بہت کامیاب حملہ” کیا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن۔22جون (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر "بہت کامیاب حملہ" کیا ہے، جن میں فوردو کی یورینیم افزودگی کی زیر زمین سہولت بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ایران میں تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے، …

Donald Trump

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

واشنگٹن۔22جون (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر "بہت کامیاب حملہ” کیا ہے، جن میں فوردو کی یورینیم افزودگی کی زیر زمین سہولت بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ایران میں تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے، جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ فردو کی اہم سائٹ پر بمبزکا مکمل پے لوڈ گرا دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد تمام امریکی طیارے بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں،انہوں نے عظیم امریکی جنگجوؤں کو مبارک باد بھی دی۔ ٹرمپ کا یہ اعلان صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ "دو ہفتوں کے اندر” فیصلہ کریں گے کہ آیا ایران پر حملے میں اسرائیل جیسے کلیدی اتحادی کا ساتھ دینا ہے یا نہیں۔

قبل ازیں ہفتے کے روز یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ امریکا کے بی۔52 بمبار طیارے "بنکر بسٹر” بم لے کر امریکا سے باہر جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملہ میں کس قسم کے امریکی طیارے یا بم استعمال کئے گئے۔ تہران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ٹرمپ نے حملہ کیا تو مشرق
وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی لیکن امریکی صدر نے امن پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسی نہیں ہے جو ایسا کر سکتی ہو، اب امن کا وقت ہے ۔