اب امن قائم کرنے کا وقت ہے ،ایران اس جنگ کو ختم کرنے پر رضامند ہو جائے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن۔22جون (اے پی پی):امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کئے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو بے حد کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں حصہ لینے والے تمام امریکی طیارے بحفاظت واپسی کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے حملوں میں فردو، نطانز اور اصفہان میں …

Donald Trump

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

واشنگٹن۔22جون (اے پی پی):امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کئے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو بے حد کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں حصہ لینے والے تمام امریکی طیارے بحفاظت واپسی کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے حملوں میں فردو، نطانز اور اصفہان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، ان میں سے اول الذکر پر بھرپور تعداد میں بم گرائے گئے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امن قائم کرنے کا وقت ہے اور ایران اس جنگ کو ختم کرنے پر رضامند ہو جائے۔اے ایف پی کے مطابق ایران کے مرکزی شہر قم کے قریب ایک پہاڑی کے نیچے قائم فردو جوہری تنصیبات میں تین ہزار سینٹری فیوجز کی مدد سے سول اور فوجی مقاصد کے استعمال کے لئے یورینیم کو افزودہ کیا جا رہا تھا۔

زمین کے اندر گہرائی میں ہونے کی وجہ سے ان تنصیبات تک رسائی اسرائیل کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔نطانز کی جوہری تنصیبات میں بھی سینٹری فیوجز کی مدد سے یورینیم کو افزودہ کیا جا رہا تھا اور اصفہان کی جوہری تنصیبات میں جوہری ایندھن تیار کیا جا رہا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں زمین میں 200 فٹ کی گہرائی تک مار کرنے والے 30 ہزار پائونڈ وزنی بنکر بسٹر بموں جی بی یو 56 کا استعمال کیا گیا اور یہ بم گرانے کے لئے بی۔2 سپیرٹ نامی طیارے استعمال کئے گئے۔

ان طیاروں نے امریکی ریاست مسوری میں واقع ایئر بیس سے پرواز کی۔ ان طیاروں کو اس سے قبل سربیا، عراق اور افغانستان میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکی مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں ایران مشرق وسطی میں تعینات امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے اور تیل کی تجارت کے حوالے سے اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے۔