چین کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):چین نے امریکہ کی طرف سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں تھیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حملے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا …

Chinese Ministry of Foreign Affairs

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):چین نے امریکہ کی طرف سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں تھیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حملے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر انصاف کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔