آئی اے ای اے نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد پیر کوہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اقوام متحدہ۔22جون (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعدکل پیر کو ویانا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پیر کو برسلز کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہےا، جہاں وہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے …

Rafael Grossi, Director General of the International Atomic Energy Agency (IAEA).

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اقوام متحدہ۔22جون (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعدکل پیر کو ویانا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پیر کو برسلز کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہےا، جہاں وہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے، اب وہ ویانا میں رہیں گے جہاں آئی اے ای اے کے گورنرز کا بورڈ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بیٹھے گا۔

ایران کے نیشنل نیوکلیئر سیفٹی سسٹم سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بمباری کے بعد کسی قسم کے تابکاری کے اخراج کا خدشہ نہیں اورمذکورہ علاقوں کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو بھی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔آئی اے ای اےنے ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ رپورٹ نہیں ہوا۔ بمباری کے فوراً بعد یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تحمل دکھائیں اور بین الاقوامی قانون اور جوہری سلامتی کا احترام کریں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ عباس گلرو نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے دستبردار ہونے کا قانونی حق حاصل ہو گیا ہے ۔ یہ معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کیا گیاتھا۔