مسجد نبوی میں اسلامی ورثے کی نمائش

مدینہ منورہ۔23جون (اے پی پی):مسجدِ نبوی مدینہ منورہ کی راہداریوں اور صحنوں میں اسلامی ورثے کی نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق مسجدِ نبوی کے مختلف حصوں کو زائرین کے لیے کھولا گیا ہے جہاں وہ قدیم اسلامی مسودے، نایاب تحریریں اسلامی فنِ تعمیر میں ہونے والے ارتقا کے بارے میں جان سکتے ہیں جس کے لیے نمائشیں جاری …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

مدینہ منورہ۔23جون (اے پی پی):مسجدِ نبوی مدینہ منورہ کی راہداریوں اور صحنوں میں اسلامی ورثے کی نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق مسجدِ نبوی کے مختلف حصوں کو زائرین کے لیے کھولا گیا ہے جہاں وہ قدیم اسلامی مسودے، نایاب تحریریں اسلامی فنِ تعمیر میں ہونے والے ارتقا کے بارے میں جان سکتے ہیں جس کے لیے نمائشیں جاری ہیں۔مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر میں تدریجی ترقی، نمائش میں ایک کلیدی اور اپنے اندار جاذبیت رکھنے والا پہلو ہے جو جنوبی صحن میں باہر نکلنے کے راستوں یعنی ایگزٹ 308 اور 309 کے بالمقابل واقع ہے۔

یہاں انٹر ایکٹیو ڈسپلے ہیں جو مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر کی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس مقام کو دیکھنے والے روزانہ شام چار سے رات دس بجے تک یہاں آ سکتے ہیں۔

ایگزٹ 306 اور 307 کے سامنے پیغمبرِ اسلام کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں عالمی نمائش کا انعقاد جاری ہے جس کا داخلہ شام چار بجے سے لیکر رات ساڑھے دس بجے تک کھلا رہتا ہے۔ یہاں پیغبمرِ اسلام کی حیات اور تعلیمات کی معاصر پیشکش ہو رہی ہے۔جنوبی صحن کے اضافی ایگزٹ 204 میں نایاب مسودوں کی نمائش ہو رہی ہے جو رات آٹھ سے 9 بجے تک جاری رہتی ہے۔

اس نمائش میں ’تاریخی مسودات، دستاویزات اور عبارتوں کو یکجا کر کے رکھا گیا ہے جن سے اسلامی تحریروں میں بتدریج ہونے والے ارتقا کی جھلک نظر آتی ہے۔مسجدِ نبوی کی لائبریری جو مغربی سمت میں گیٹ نمبر دس پر واقع ہے، دن میں 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ اس لائبریری میں کئی مسودوں کے حصے، نایاب کتابیں، آڈیو آرکائیوز اور فنی نمونے رکھے گئے ہیں۔’ بابعثمان ‘ کے نزدیک مسودات اور نایاب کتب کا محکمہ، تحقیق کی جستجو کرنے والوں اور تاریخ کے شوقین افراد کی خدمت پر مامور ہے۔ یہاں چار ہزار مسودے اپنی اصلی حالت میں موجود ہیںجبکہ 60 ہزار ڈیجیٹل کاپیاں، چار ہزار600 فوٹو کاپیاں، اور قرآنِ پاک کے 450 مختلف نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔

یہاں آنے والوں کے لیے دو شفٹوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو صبح آٹھ سے دوپہر تک اور پھر شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک کام کرتی ہیں۔ مسجدِ نبوی میں مختلف مراکز کا قیام اور نمائشوں کا یہ سلسلہ یہاں آنے والوں کی ثقافتی اور تعلیمی قدر میں اضافہ کرتا ہے اور زائرین کو ایک بیش قیمیت تجربہ فراہم کرتا ہے۔