انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جولائی سے شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

8

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان بھارتی ٹیم اپنے دورہ کے دوران میزبان انگلینڈٹیم کے خلاف 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بلے باز شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر یں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جولائی تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا،چوتھاٹیسٹ میچ 23 سے 27 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔