بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باعث صدر پوٹن برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،روس

5

ماسکو۔25جون (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پوٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی وجہ سے اگلے ماہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا سفر نہیں کریں گے، یہ بات کریملن نے بدھ کو کہی۔روس کے صدر پوٹن ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کو یوکرین کے بچوں کی مبینہ غیر قانونی ملک بدری کے لیے مطلوب ہیں ۔

کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ پوٹن 6 اور7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس کی وجہ آئی سی سی کی ضروریات کے تناظر میں کچھ مشکلات ہیں۔” برکس، برازیل، روس، بھارت ،چین اور جنوبی افریقہ کے نام سے منسوب گروپ ہے ۔

برازیل چونکہ آئی سی سی کا رکن اورپوٹن کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔۔ہیگ میں قائم عدالت کی جانب سے 2023 میں وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سے آئی سی سی کے کسی رکن کا یہ ان کا پہلا سفر ہونا تھا۔