پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

5

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 11ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر10.20فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 26فیصداضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو5.910ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.20فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو 5.363ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 545.29ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 527.95ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 528.55ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2024میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو5.833ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر2.374ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.887ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مئی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 267.75ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 203.76ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 204.37ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں شمالی امریکاکے ممالک سے درآمدات پر2.038ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔