سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری کا سانحہ دریائے سوات پر افسوس کا اظہار

26

سیالکوٹ۔30جون (اے پی پی):سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری و سابق سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد اعجاز غوری نے دریائے سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے افراد کے ڈ وبنے کے اندوہناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ قدرتی آفات روکنا ممکن نہیں مگر بروقت امداد سے قیمتی جانیں ضرور بچائی جا سکتی تھیں ،حادثے کے بعد ملکی و غیر ملکی سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ نے پوری قوم کو غمگین اور افسردہ کر دیا ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک بھر کی صنعتی و تجارتی تنظیمیں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے تاہم آئندہ سے ایسے واقعات کا تدارک اور روک تھام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے،ہر جان قیمتی ہے جس کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔