ٹوکیو۔2جولائی (اے پی پی):جاپان کے ٹوکارا جزائر میں ایک ہفتے میں 457 زلزلے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالہ سے بتایا ٹوکارا جزائر کے قریب جنوبی جاپان میں 25 جون سے اب تک 457 زلزلے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں کا مرکز زیادہ تر توشیما ولیج اور امامی جزائر کے آس پاس کے علاقوں میں رہا۔
ان زلزلوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 2 سے 5 درجے کے درمیان ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کے مراکز کی زیر زمین گہرائی 10 سے 30 کلومیٹر تک رہی۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق سب سے شدید زلزلہ بدھ کی صبح ٹوکارا جزائر میں محسوس کیا گیا، تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔