ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ

49

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 514 روپے کمی کے بعد 305,898 روپے سے کم ہو کر 305,384 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 280,416 روپے سے کم ہو کر 279,945 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 18 روپے کمی کے بعد 3,816 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 16 روپے کمی کے بعد 3,271 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,348 ڈالر سے کم ہو کر 3،342 ڈالر ہو گئی۔