واشنگٹن ۔6جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو سے "انتہائی نا خوش” ہیں۔العربیہ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پیوٹن صرف "لوگوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت مشکل صورت حال ہے۔
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں صدر پوتین کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے بہت نا خوش ہوں۔ روسیہ صدر لوگوں کو قتل کرتے رہنا چاہتے ہیں یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کے سربراہ نے بتایا کہ انھوں نے روسی صدر کے ساتھ پابندیوں کے مسئلے پر بھی بات کی، جنھیں لے کر روسی صدر فکرمند ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں کسی بھی وقت عائد ہو سکتی ہیں۔