ہمبنٹوٹا ۔ 09جولائی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کو ون ڈے میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے چوتھے کھلاڑی بن جائیں گے۔ 33 سالہ مالنگا اب تک 198 ون ڈے میچوں میں 296 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے …
لاستھ مالنگا ون ڈے میں 300 وکٹوں کے قریب

مزید خبریں
ہمبنٹوٹا ۔ 09جولائی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کو ون ڈے میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے چوتھے کھلاڑی بن جائیں گے۔ 33 سالہ مالنگا اب تک 198 ون ڈے میچوں میں 296 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق مایہ ناز آف سپنر متایا مرلی دھرن کے پاس ہے انہوں نے 343 میچوں میں 523 وکٹیں حاصل کیں۔








