واشنگٹن۔10جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 120 ہو گئیں۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقامی حکام تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیکساس کی صرف ایک کائونٹی کیر میں جمعہ کو آنے والے سیلاب کے باعث 96 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بیان میں کہا کہ …
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے اموات بڑھ کر 120 ہو گئیں
واشنگٹن۔10جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 120 ہو گئیں۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقامی حکام تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیکساس کی صرف ایک کائونٹی کیر میں جمعہ کو آنے والے سیلاب کے باعث 96 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بیان میں کہا کہ لوگوں کی مددد کے لئے 2200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے طوفانوں سے آنے والی سیلابی صورتحال وسطی ٹیکساس، ہل کنٹرری ،بگ کنٹری اور کونچو ویلی سمیت ریاست کے متعدد علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے میں اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔









