رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈارا کا اقلیتی برادریوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام

راولپنڈی۔10جولائی (اے پی پی):راولپنڈی میں رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈارا نے اقلیتی برادریوں کے لیےخصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بشپ آف لاہور ندیم کامران تھے۔ تقریب میں معروف مہمانوں نے شرکت کی جن میں ہیڈ آف کرسچن چرچ راولپنڈی ریورنڈ راشد منظور، ممبر اقلیتی نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان منظور مسیح …

راولپنڈی۔10جولائی (اے پی پی):راولپنڈی میں رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈارا نے اقلیتی برادریوں کے لیےخصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بشپ آف لاہور ندیم کامران تھے۔ تقریب میں معروف مہمانوں نے شرکت کی جن میں ہیڈ آف کرسچن چرچ راولپنڈی ریورنڈ راشد منظور، ممبر اقلیتی نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان منظور مسیح اور دیگر اقلیتی رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر اسفندیار بھنڈارا نے اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چرچز، گردواروں اور مندروں کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز مختص کرنے پر گفتگو ہوئی ہے۔ بھنڈارا نے اقلیتوں کی پاکستان کی خودمختاری کے لیے غیرمتزلزل وابستگی اور دفاع و ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بشپ ندیم کامران کا شکریہ ادا کیا اور اقلیتوں کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بشپ ندیم کامران نے اسفندیار بھنڈارا کی اقلیتوں کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر بشپ ندیم کامران کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

 

مزید خبریں