واشنگٹن ۔11جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحادیوں نے یوکرین کو امریکی اسلحے کی سپلائی کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم ہتھیار نیٹو کو بھیج رہے ہیں جس کی وہ 100 فیصد ادائیگی کررہا ہے اور پھر یہ ہتھیار وہ یوکرین کو دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ …
امریکی اتحادیوں کا یوکرین کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر اتفاق
واشنگٹن ۔11جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحادیوں نے یوکرین کو امریکی اسلحے کی سپلائی کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم ہتھیار نیٹو کو بھیج رہے ہیں جس کی وہ 100 فیصد ادائیگی کررہا ہے اور پھر یہ ہتھیار وہ یوکرین کو دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں طے پایا تھا۔









