پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، ان کے علاج کےلئے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کے لئے انڈر ابزرویشن رکھا گیا ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، …
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں،ہسپتال انتظامیہ

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، ان کے علاج کےلئے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کے لئے انڈر ابزرویشن رکھا گیا ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، ڈاکٹر چند اہم ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ شبلی فراز کے دل کی ایک اہم شریان پر ’’مسل برج‘‘ پایا گیا ہے، شریان میں رکاوٹ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔
واضح رہے کہ شبلی فراز کی عمر 67 برس ہے اور وہ گزشتہ 7 برس سے دل کے مریض ہیں، اسلام آباد میں ان کی تین مرتبہ انجیوگرافی بھی ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔








