وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں لاہور چیمبر کے کردار کی تعریف

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے صنعت و تجارت، معیشت اور برآمدات کے فروغ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کے نام ایک خط میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ لاہور چیمبر ایک اہم معاشی شراکت دار ہے۔ وفاقی وزیر نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ …

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے صنعت و تجارت، معیشت اور برآمدات کے فروغ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کے نام ایک خط میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ لاہور چیمبر ایک اہم معاشی شراکت دار ہے۔

وفاقی وزیر نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور چیمبر سے باقاعدہ مشاورت اور دوروں کے ذریعے مستقل رابطہ برقرار رکھے۔یہ ہدایت اس بات کی عکاس ہے کہ وزارت تجارت علاقائی مسائل کے حل اور پالیسی سازی کو بہتر بنانے کی خواہشمند ہے۔

مزید خبریں