لاہور۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کی سینٹ کا 16واں اجلاس جمعہ کے روز یہاں پی آئی ایف ڈی جوہر ٹائون میں منعقد ہوا،جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں تعلیمی، مالیاتی وانتظامی امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سینٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن کا تعلق …
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کی سینٹ کا 16واں اجلاس جمعہ کے روز یہاں پی آئی ایف ڈی جوہر ٹائون میں منعقد ہوا،جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں تعلیمی، مالیاتی وانتظامی امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سینٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن کا تعلق تعلیم، مالیات، ڈیزائن، صنعت اور سرکاری اداروں سے تھا۔اجلاس کے اختتام پر سینٹ اراکین نے طلبہ کے تھیسز ڈسپلے کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں ومہارتوں کو سراہا۔








