سعودی عرب،ام القریٰ کی عید تعطیلات بارے فیصلے میں ترمیم کی وضاحت،براہ راست سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے عیدین کی تعطیلات کم ازکم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہوں گی

ریاض۔12جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ’ام القریٰ‘ نے عید کی تعطیلات حوالے سے سعودی کابینہ کے جنوری 2024 میں جاری سابقہ فیصلے میں ترمیم کی وضاحت کی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ام القریٰ میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحٰی کی تعطیلات (ورکنگ ڈیز) کم ازکم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہوں گی۔ تعطیلات …

ریاض۔12جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ’ام القریٰ‘ نے عید کی تعطیلات حوالے سے سعودی کابینہ کے جنوری 2024 میں جاری سابقہ فیصلے میں ترمیم کی وضاحت کی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق ام القریٰ میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحٰی کی تعطیلات (ورکنگ ڈیز) کم ازکم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہوں گی۔

تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ ان اداروں پر لاگو نہیں ہوگا جو سول سروس سسٹم کے تحت کنٹریکٹ بیس اداروں کے تابع ہیں۔

کابینہ نے وزارت خزانہ اور افرادی قوت کو ہدایت کی کہ وہ مزید ایسی کیٹگریز کی نشاندہی کریں جن پران عید تعطیلات کا نظام لاگو کیا جائے یا انہیں ورک فرام ہوم کے زمرے میں شامل کیا جاسکے۔

مزید خبریں