سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نمازِ جنازہ ہفتہ کو ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سینئر صحافیوں، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وزراعظم …

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نمازِ جنازہ ہفتہ کو ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سینئر صحافیوں، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وزراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی ، سابق سیکرٹری انفارمیشن اشفاق گوندل اور چوہدری رشید احمد ، صبامحسن ، سابق سیکرٹری جاوید ملک ، سابق سیکرٹری کیپٹن خالد سلطان ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد ملک ، سینئر جرنلسٹ رہنما حاجی نواز رضا اور پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، ایڈیٹر ممتاز طارق بٹ ، طارق سمیر ، عامر الیاس رانا ، سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ ، سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور ، سینئر جرنلسٹس، سماجی رہنماؤں ، سینئر بیوروکریٹس اور دیگر نے شرکت کی ۔

مرحومہ کی وفات پر صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رائے ریاض حسین سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید خبریں