اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 26 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 26 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 91 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 755 روپے 26 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 739 روپے 56 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 932 روپے 05 پیسے اور قطری ریال کی قدر 78 روپے 11 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 287 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔







