قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 10جولائی (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، …

اسلام آباد ۔ 10جولائی (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول اور لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اورانٹر ڈیپارٹمنٹ بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply