لندن ۔ 11 جولائی(اے پی پی) جنوبی افریکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے …
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کےلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی، ہاشم آملہ

مزید خبریں
لندن ۔ 11 جولائی(اے پی پی) جنوبی افریکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کےلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر آئندہ میچ کے لئے میدان میں اتریں گے اور کوشش ہوگئی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ دوہرائیں۔








