بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ر اولپنڈی سٹی سرکل ،چکوال سرکل ، جہلم سرکل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا ہے، ترجمان آئیسکو

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریجن بھر میں خصوصاً راولپنڈی سٹی سرکل چکوال سرکل اور جہلم سرکل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کے ایچ ٹی اور ایل ٹی پول گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمرز …

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریجن بھر میں خصوصاً راولپنڈی سٹی سرکل چکوال سرکل اور جہلم سرکل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کے ایچ ٹی اور ایل ٹی پول گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمرز کے گرنے سے مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، مزید مختلف مقامات پر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث سیفٹی کوڈز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان علاقوں کی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی ریلوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث 43 ایچ ٹی پول گرے اور 7 ایل ٹی پول گرے جس کے باعث شاہ پور سیداں، بشارت تھرپال، جھنڈ خان مورٹ، حس نوٹ ،نیو سنگوائی، آئی 14تھری، آفیسر کالونی ،امیر حمزہ کالونی، فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے ۔

مزید دیگر علاقوں میں فیڈرز فالٹ، ٹرانسفارمرز فالٹ اور صارفین کی انفرادی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے آپریشن کنسٹرکشن جی ایس او اور جی ایس ای فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام افسران کو سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے بجلی بحالی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

فیلڈ فارمیشنز کو بارش ،گیلی زمین اور کھڑے پانی کے باعث نئے پولوں تاروں اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر تمام ٹیمیں مکمل طور پر متحرک اور کوشاں ہیں کہ متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد از جلد بحال کی جائے ۔ـ