کابل۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغان اور ازبک وزرائے خارجہ کے ہمراہ کابل میں سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یہ اجلاس ازبک-افغان-پاک (یو اے پی) ریلوے منصوبے کی مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط سے قبل منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، امن، روابط، تجارت اور علاقائی …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان اور ازبک وزرائے خارجہ کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
کابل۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغان اور ازبک وزرائے خارجہ کے ہمراہ کابل میں سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوئے۔ یہ اجلاس ازبک-افغان-پاک (یو اے پی) ریلوے منصوبے کی مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط سے قبل منعقد ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، امن، روابط، تجارت اور علاقائی ترقی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور اپنے عوام کی طویل المدتی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون ضروری ہے۔








