دبئی ۔ 11جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، باﺅلرز میں جوش ہیزلووڈ اور آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا سری لنکا کے خلاف سیریز میں …
تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار

مزید خبریں
دبئی ۔ 11جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی، پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، باﺅلرز میں جوش ہیزلووڈ اور آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا سری لنکا کے خلاف سیریز میں گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ترقی پا کر ٹاپ ٹین آل راﺅنڈرز میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی نے سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقہ سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں کوہلی پہلے، وارنر دوسرے، ویلیئرز تیسرے، جوروٹ چوتھے اور بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں








