میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،وفاقی وزیرقومی صحت کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے زیادہ فیس لینے والے میڈیکل کالجززائد رقم واپس کریں گے یا پھر آئندہ سال میں ایڈجسٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عبدالشکور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفی کمال نے کہا …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے زیادہ فیس لینے والے میڈیکل کالجززائد رقم واپس کریں گے یا پھر آئندہ سال میں ایڈجسٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عبدالشکور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفی کمال نے کہا کہ یہ کہ انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی،کئی ماہ کی کوششوں اور تمام متعلقہ فریقین کی آرا لینے کے بعد طے ہوا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ کی فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی تاہم اگر کسی میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا موقف ہو کہ ان کا معیار دوسرے میڈیکل کالجز سے بہتر ہے تو انہیں اس کا جواز پیش کرنا ہوگا،

اس کے بعد سالانہ فیس کو 25 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکے گا لیکن یہ فیصلہ بھی کمیٹی ہی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ میڈیکل کالجز یافیس کی رقم ریفنڈ کریں گے یا پھر آئندہ سال میں ایڈجسٹ کر لیں گے۔