ایوان بالا نے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کے بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):ایوان بالا سینیٹ نے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دےدی۔ جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):ایوان بالا سینیٹ نے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دےدی۔ جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دےدی جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے ایوان سے منظوری حاصل کی ۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین(ترمیمی) بل 2025 منظور کیا جائے۔ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دےدی ۔