لاہور۔18جولائی (اے پی پی):پنجاب میں مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریاوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی …
پنجاب میں بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔18جولائی (اے پی پی):پنجاب میں مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریاوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر ولنرایبل اضلاع میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 47 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم میں 79 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 36 فیصد تک ہے۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کی تاروں یا کھمبوں کو ہرگز نہ چھوئیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








