اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی،فیری سروس کے لیے نجی شعبے کی دلچسپی میں اصافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت فیری سروس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس کے دیگر روٹس پر …
فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی،فیری سروس کے لئے نجی شعبے کی دلچسپی میں اصافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی،فیری سروس کے لیے نجی شعبے کی دلچسپی میں اصافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت فیری سروس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس کے دیگر روٹس پر غور کیا گیا۔
دوران اجلاس پانچ نجی کمپنیوں نے فیری سروس پر تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری سروس کے لیے نجی شعبے کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیربحری امور کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں صوبائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فیری سروس منصوبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری سروس سے علاقائی رابطے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا،خلیجی ممالک سے مسافروں اور سامان کی آمد و رفت میں آسانی متوقع ہے۔








