راولپنڈی ۔18جولائی (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 16 قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دی جو کھلاڑیوں کی انتھک محنت، لگن اور قومی …
چیئرمین پی سی بی کی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔18جولائی (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 16 قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دی جو کھلاڑیوں کی انتھک محنت، لگن اور قومی جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے فائنل میچ کے لیے ٹیم کو نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے وطن واپس لوٹیں گے۔








