پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے شروع ہو گی

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کے مطابق پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اور …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کے مطابق پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہو گی جو 7 اگست شام پانچ بجے تک جاری رہے گی اور اسی روز شام سات بجے چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003ء سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں