پیرس۔25جولائی (اے پی پی):یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل(یوسی آئی ) کے زیر اہتمام فرانس میں جاری ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112ویں ایڈیشن میں انتظامیہ نے ریس کے 19ویں مرحلے جس کا ٹریک البرٹ وِل سے لا پلیگن تک ہے ، کو مختصر کر دیا ہے۔ ریس کے منتظمین نے یہ فیصلہ سائیکلنگ ٹریک کے درمیان ایک جگہ پر مویشیوں کے ریوڑ میں ایک متعدی بیماری کی تشخیص پر کیا، منتظمین نے …
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 19 واں مرحلہ مختصرکردیاگیا

مزید خبریں
پیرس۔25جولائی (اے پی پی):یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل(یوسی آئی ) کے زیر اہتمام فرانس میں جاری ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112ویں ایڈیشن میں انتظامیہ نے ریس کے 19ویں مرحلے جس کا ٹریک البرٹ وِل سے لا پلیگن تک ہے ، کو مختصر کر دیا ہے۔
ریس کے منتظمین نے یہ فیصلہ سائیکلنگ ٹریک کے درمیان ایک جگہ پر مویشیوں کے ریوڑ میں ایک متعدی بیماری کی تشخیص پر کیا، منتظمین نے ٹورڈی سائیکل ریس کے 19 ویں مرحلے کے بارے میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ خاص طور پر کرنل ڈیس سائیز میں واقع مویشیوں کے ایک ریوڑکو متاثر کرنے والے متعدی بیماری نوڈولر ڈرمیٹیٹائٹس کے پھیلنے کی تشخیص کی گئی ہے ۔
ٹورڈی سائیکل ریس منتظمین نےمتاثرہ کسانوں کو درپیش پریشانی کو مدنظر اور ریس کے ہموار ٹریک کو برقرار رکھنے کے لیےریس کے 19 ویں مرحلے کے راستے کو مختصرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریس کے 19 ویں مرحلے کے ٹریک کا کل فاصلہ 129.9 کلومیٹر پر محیط تھا جو اب صرف 95 کلومیٹر رہ جائے گا۔








