کوئٹہ۔ 31 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزرا ء سید عمران احمد شاہ اور وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ بلوچستان آنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا ہے، پاکستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانا ہے، بلوچستان میں 87 فیصد خواتین کو کفالت پروگرام کے ذریعے مستفید کیا جا رہا ہے،پڑھا لکھا پاکستان اور نوجوان پیغام پاکستان ہے اور …
بلوچستان آنے کا مقصد شہریوں کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا ہے، وفاقی وزراء کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزرا ء سید عمران احمد شاہ اور وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ بلوچستان آنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا ہے، پاکستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانا ہے، بلوچستان میں 87 فیصد خواتین کو کفالت پروگرام کے ذریعے مستفید کیا جا رہا ہے،پڑھا لکھا پاکستان اور نوجوان پیغام پاکستان ہے اور وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا، ڈائریکٹر جنرل شعبہ اطلاعات نور کھیتران، پاکستان پاورٹی ایولیشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ و دیگر بھی موجود تھے۔ سید عمران احمد شاہ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں ،ہمارے دورہ کا مقصد غربت کا خاتمہ اور بلوچستان کے لوگوں کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کے لیے آئے ہیں ۔
پی پی اے ایف کی ٹیم کے ساتھ کوئٹہ میں سیمینارز اٹینڈ کیے ،ہماری منسٹری پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔پی پی اے ایف اور بی آر ایس پی کی پورے بلوچستان کے لئے بہت خدمات ہیں،جو کمی ہے انہیں وزارت کے ذریعے پورا کریں گے،جتنے بھی پروگرام ہیں انہیں مزید موثر بنائیں گے،پاکستان بیت المال بھی بہت سے کام سر انجام دے رہا ہے،پاکستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانا ہے،ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی سے پاک بنانا ہے۔سید عمران احمد شاہ نے کہاکہ ہماری منسٹری پاکستان کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،پڑھا لکھا پاکستان اور نوجوان پیغام پاکستان ہے،بلوچستان کے لوگوں کو سننا زیادہ ضروری ہے، جو کہ اب تک سنا ہی نہیں گیاحکومت پاکستان ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے،مچھلی کھلانا نہیں پکڑنا سکھانا چاہتا ہوں،ایک کروڑ خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کے تحت مستفید کر رہے ہیں اگلے 8 سے 10 مہینے میں بلوچستان میں تبدیلی دکھنے لگے گی،بلوچستان میں 87 فیصد خواتین کو کفالت پروگرام کے ذریعے مستفید کیا جا رہا ہے،
بلوچستان کے بچے صلاحیتوں سے بھر پور ہیں ۔وفاقی وزیرمملکت وجہیہ قمر نے کہاکہ جو نظریہ بلوچستان کا لے کر آئے تھے، حقیقت اس سے مختلف نکلی، بلوچستان کے نوجوانوں میں چمک دیکھی،صوبے میں کئی کمیاں بھی دیکھی مگر جو کاوشیں ہیں ان کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کے لئے الگ سے اسکالرشپس دیئے جاتے ہیں اگر یہاں مائننگ اور فشنگ کے مطابق اسکلز سکھائے جاتے ہیں تو نوجوانوں کا اس میں انٹرسٹ نہیں دکھائی دیتا اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں بہت سے ادارے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ نے کہاکہ پاکستان کے آزادی کے مہینے سینکڑوں عملی منصوبے شروع کررہے ہیں جس میں 600میچنگ گرانٹس کے علاوہ شجرکاری ودیگر منصوبے شامل ہیں ،آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور تمام پاکستانیوں کو بھرپور طریقے سے آزادی مناناچاہیے ۔







