ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائوند میں داخل

مونٹریال ۔1اگست (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ارینا …

مونٹریال ۔1اگست (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ارینا پاولونا خرماچیوا اور ان کی انڈونیشیا کی جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو شکست دی۔

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی ٹینس کھلاڑی ارینا پاولونا خرماچیوا اور ان کی انڈونیشیا کی جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور5-7 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔