ماسکو ۔4اگست (اے پی پی):روس میں بس اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے باعث دو افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔ تاس کے مطابق آکتیابر اسکایا ریلوے کمپنی یہ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہاکہ روس کے لینن گراڈ ریجن میں سیاحوں کی بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس …
روس، بس اورٹرین میں تصادم ، 2 افراد ہلاک، 10زخمی

مزید خبریں
ماسکو ۔4اگست (اے پی پی):روس میں بس اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے باعث دو افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔ تاس کے مطابق آکتیابر اسکایا ریلوے کمپنی یہ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہاکہ روس کے لینن گراڈ ریجن میں سیاحوں کی بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں سوار 12 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے دو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی، تاہم فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے تصادم سے بچا نہ جا سکا۔








