کوالالمپور۔4اگست (اے پی پی):ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم 5اگست کو روس کا دورہ کریں گے،جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مذاکرات کریں گے، ان کا یہ دورہ 10 اگست تک جاری رہے گا۔ تاس کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کا خصوصی طیارہ آج صبح رائل ملائیشین ایئر فورس کے اڈے سے روانہ ہوگیا ۔ ملائیشیا کے کسی سربراہ مملکت کا 1967 کے بعد سے روس کا یہ …
ملائیشیا کے بادشاہ روس کے دورہ پر روانہ

مزید خبریں
کوالالمپور۔4اگست (اے پی پی):ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم 5اگست کو روس کا دورہ کریں گے،جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مذاکرات کریں گے، ان کا یہ دورہ 10 اگست تک جاری رہے گا۔
تاس کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کا خصوصی طیارہ آج صبح رائل ملائیشین ایئر فورس کے اڈے سے روانہ ہوگیا ۔ ملائیشیا کے کسی سربراہ مملکت کا 1967 کے بعد سے روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 1967 میں قائم ہوئے تھے۔








