اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تیسرے دن بھی جاری رہی،اب تک 27 ہزار 700 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہو سکتی ہے۔ رجسٹرڈ عازمین کرام 9 اگست تک درخواست جمع کر سکتے ہیں جبکہ نئے اور غیر …
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تیسرے دن بھی جاری رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تیسرے دن بھی جاری رہی،اب تک 27 ہزار 700 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہو سکتی ہے۔
رجسٹرڈ عازمین کرام 9 اگست تک درخواست جمع کر سکتے ہیں جبکہ نئے اور غیر رجسٹرڈ عازمین 11 تا 16 اگست تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔








