افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےبارسلونا میں پاک فیڈریشن سپین اور اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب، افواج پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بارسلونا۔6اگست (اے پی پی):افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےپاک فیڈریشن سپین اور اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن نے پروقار تقریب میں وطن سے محبت کے تاریخی مناظرکو اجاگرکیا۔اس حوالے سے بارسلونا میں منعقدہ انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران افواج پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) …

بارسلونا۔6اگست (اے پی پی):افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےپاک فیڈریشن سپین اور اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن نے پروقار تقریب میں وطن سے محبت کے تاریخی مناظرکو اجاگرکیا۔اس حوالے سے بارسلونا میں منعقدہ انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران افواج پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) کو بھی زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ ان کی وطن سے محبت بے مثال ہے۔واضح رہے یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کی عکاس تھی جس میں شرکا نے وطن اور افواج پاکستان سے محبت کے جذبے کا والہانہ اظہار کیا اورافواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ تقریب میں’’یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے!‘‘ کے نعرے گونجتے رہے ۔