اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دو نئے بل بشمول پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025 اور موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل 2025 پیش کئے گئے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری اور نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بل قومی اسمبلی میں پیش کئے۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دونوں بلوں کو تفصیلی غور و خوض …
قومی اسمبلی میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025 اور موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل 2025 پیش، دو آرڈیننس متعارف

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دو نئے بل بشمول پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025 اور موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل 2025 پیش کئے گئے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری اور نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بل قومی اسمبلی میں پیش کئے۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دونوں بلوں کو تفصیلی غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا۔ دریں اثناء دو آرڈیننس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2025 (آرڈیننس نمبر III آف 2025) اور نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس 2025 (آرڈیننس نمبر VI 2025) کو قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا۔آرڈیننس کی منظوری بالترتیب وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ایوان میں رکھی۔








