اقوام متحدہ کا تجارتی جنگوں سے گریز پر زور

اقوام متحدہ ۔8اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے تجارتی جنگوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ہر صورت میں گریز کیا جانا چاہیے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فَرحان حق نے کہاکہ سیکرٹر ی جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام حکومتوں کو اس امر کا ادراک ہونا چاہیے کہ تجارتی جنگوں کے دوران سب سے …

اقوام متحدہ ۔8اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے تجارتی جنگوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ہر صورت میں گریز کیا جانا چاہیے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فَرحان حق نے کہاکہ سیکرٹر ی جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام حکومتوں کو اس امر کا ادراک ہونا چاہیے کہ تجارتی جنگوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر غریب اور کمزور طبقات ہوتے ہیں،

جنہیں بلند قیمتوں کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکا کی جانب سے درجنوں تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرفس کے نفاذ نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔ ان نئے محصولات کی شرح 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک ہے، جس سے بین الاقوامی تجارتی نظام میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں