کینیا میں ٹرین اور بس میں تصادم ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیروبی ۔8اگست (اے پی پی):کینیا کے شہر نئیواشا میں ایک ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔نئیواشا سب کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر انتھونی کیتر کے مطابق حادثہ سرکاری ادارے کینیا پائپ لائن کمپنی (کے پی سی ) کی اسٹاف بس اور کینیا ریلوے کی ٹرین کے درمیان ایک لیول کراسنگ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق …

نیروبی ۔8اگست (اے پی پی):کینیا کے شہر نئیواشا میں ایک ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔نئیواشا سب کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر انتھونی کیتر کے مطابق حادثہ سرکاری ادارے کینیا پائپ لائن کمپنی (کے پی سی ) کی اسٹاف بس اور کینیا ریلوے کی ٹرین کے درمیان ایک لیول کراسنگ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور نے ریل کی پٹری عبور کرنے کی کوشش کی لیکن آتی ہوئی ٹرین کو نہیں دیکھا۔مزید کہا گیا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں