چین کا غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے پر اظہار تشویش

بیجنگ۔8اگست (اے پی پی):چین نے غزہ شہر پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے خطرناک اقدامات بند کرے۔ اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو جاری پیغام میں کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا …

بیجنگ۔8اگست (اے پی پی):چین نے غزہ شہر پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے خطرناک اقدامات بند کرے۔ اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو جاری پیغام میں کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کو کم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا صحیح راستہ فوری جنگ بندی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ تنازع کا مکمل حل جنگ بندی پر منحصر ہے، تب ہی کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

چین نے کہا کہ وہ غزہ میں جلد اسرائیلی جنگ ختم کرنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے تجویز کردہ اور ان کی سکیورٹی کابینہ کے ذریعے منظور کئے گئے منصوبے کے تحت غزہ پر قبضہ کرلے گی۔

مزید خبریں