اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، وزارت کی آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں سے حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے ۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔ سمندر پار پاکستانی …
حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع، وزارت کی آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، وزارت کی آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں سے حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے ۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں ۔بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔








