سوات/باجوڑ ۔15اگست (اے پی پی):سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج/فرنٹیئر کور کی جانب سے فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، فوجی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہا ہے جس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔امدادی …
سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

مزید خبریں
سوات/باجوڑ ۔15اگست (اے پی پی):سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج/فرنٹیئر کور کی جانب سے فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، فوجی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہا ہے جس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔امدادی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔








