اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کی تکمیل چترال اور دیربالا کے عوام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، اس ٹنل کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لواری ٹنل کے …
وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کی تکمیل چترال اور دیربالا کے عوام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، اس ٹنل کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لواری ٹنل کے منصوبے کو پائہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی دلچسپی لی، ماضی میں موسم سرما میں لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے سال کے چار اور پانچ مہینوں تک چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا تھا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا، ان چار پانچ مہینوں میں چترال کے لوگ اپنے گھروں کو پہنچنے کیلئے افغانستان کے راستے پرخطر سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے تاہم ٹنل کی تکمیل سے اب چترال کے عوام سال بھر ملک کے دیگرعلاقوں سے رابطے استوار کرسکیں گے۔









