واشنگٹن ۔ 21جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چھان بین پر مامور خصوصی استغاثہ گذشہ سال کے صدارتی انتخاب پر روس کے اثر و رسوخ اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ساتھ امکانی گٹھ جوڑ کے الزام کی تفتیش سے تجاوز کرکے چھان بین کو ٹرمپ خاندان کے مالیاتی امور، جن کا روس سے کوئی تعلق نہیں، پھیلا دیتا ہے، تو ایسا عمل …
سیشنز کو روس کے معاملے کی چھان بین سے الگ نہیں ہونا چاہیئے تھا،ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چھان بین پر مامور خصوصی استغاثہ گذشہ سال کے صدارتی انتخاب پر روس کے اثر و رسوخ اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ساتھ امکانی گٹھ جوڑ کے الزام کی تفتیش سے تجاوز کرکے چھان بین کو ٹرمپ خاندان کے مالیاتی امور، جن کا روس سے کوئی تعلق نہیں، پھیلا دیتا ہے، تو ایسا عمل سرخ لکیر خیال کیا جائے گا جو قابلِ قبول نہیں ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا آیا وہ اسے سرخ لکیر تصور کریں گے، جس پر ٹرمپ نے کہا ہاں میں یہی کہوں گا۔انھوں نے کہا کہ روس سے میری کوئی آمدن نہیں۔ میں روس کے ساتھ کاروبار نہیں کرتا۔ایک وسیع جہتی انٹرویو میں، ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی جانب سے روس سے متعلق تفتیش سے اپنے آپ کو الگ کرنے کے فیصلے پر بھی اظہار افسردگی کیا۔








