لیڈز یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں منگل پنجہ آزمائی کریں گی

لندن۔18اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل)منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا، جس میں لیڈز یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں ایلنڈ روڈ، لیڈز کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ …

لندن۔18اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل)منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا، جس میں لیڈز یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں ایلنڈ روڈ، لیڈز کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔ لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل)منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا، جس میں لیڈز یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں ایلنڈ روڈ، لیڈز کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔